امریکی صدر جو بائیڈن کورونا میں مبتلا ہوگئے

امریکی صدر جو بائیڈن کورونا میں مبتلاہوگئے۔صدر جو بائیڈن کا کورونا کاٹیسٹ مثبت آیا ہےجس کےبعد انہوں نےتمام سیاسی مصروفیات ترک کردیں۔

اس حوالے سے وائٹ ہاؤس کاکہنا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن کو کورونا کی معمولی علامات ہیں اور انہیں کورونا ویکسین لگا دی گئی ہے۔وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر جو بائیڈن خودساختہ آئسولیشن میں اپنےفرائض انجام دیتےرہیں گے۔

بائیڈن لاس ویگاس میں انتخا بی مہم پر تھے جب اعلان کیاگیا کہ ان کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے،تاہم وہ خطاب نہ کرسکے

خیال رہے کہ بائیڈن کا کووڈ ٹیسٹ ایسے وقت مثبت آیاہےجب ان کی دوبارہ صدارتی امیدوار کی حیثیت سےنامزدگی خطرےمیں پڑگئی ہے۔

Back to top button