علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کےلیے پاکستان کے ساتھ ہیں : امریکی محکمہ خارجہ

 امریکا نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے اقدامات اور قربانیوں کا اعتراف کیا اور ساتھ ہی حالیہ حملوں میں فوجی جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس بھی کیا ہے۔ علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کےلیے پاکستان کےساتھ ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ افغان طالبان اپنی سرحدیں دہشت گردی کےلیے استعمال نہ ہونے دیں،علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کےلیے پاکستان کےساتھ ہیں۔

میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستانی عوام نے دہشت گردی سےبہت نقصان اٹھایا،اس ناسور کا خاتمہ پاکستان اور امریکا کامشترکہ مفاد ہے،واشنگٹن کئی معاملات میں پاکستان کے ساتھ مل کرکام کر رہا ہے، امریکا پاکستان کی معیشت بہتر کرنے کےلیے بھی کوشاں ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز آئی ایم ای نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک اپ ڈیٹ رپورٹ جاری کی ہے جس میں عالمی سطح پرمہنگائی اور اجناس کی قیمتیں بڑھنےکا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔آئی ایم ایف کےمطابق پاکستان میں رواں مالی سال معاشی ترقی کی رفتار 3.5 فیصد رہنے کا امکان ہے، حکومت نے بجٹ میں معاشی ترقی کا ہدف 3.6فیصد مقرر کیا ہے،گزشتہ مالی سال پاکستان میں معاشی شرح نمو 2فیصد رہی،رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2فیصد رہنےکی توقع ہے۔

Back to top button