سیکورٹی فورسز نے گوادر میں دہشت گرد حملے کی کوشش ناکام بنادی

سیکورٹی فورسز اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے گوادر کےعلاقے منڈی میں بر وقت کارروائی کرکے دہشت گرد کارروائی کی کوشش ناکام بنادی۔

گوادر کےعلاقے منڈی میں دہشت گردوں نے رات گئے دھماکا خیز مواد نصب کیا تھا۔مؤثر کارروائی سے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے محرم اور آئندہ ہونے والے جلسے میں دہشت گردی کرنے کےعزائم کو ناکام بنادیا گیا۔ سیکورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن مکمل کرلیاہے۔ دہشت گرد تنظیمیں بلوچستان میں سیکورٹی اداروں کی پےدرپے کاروائیوں کےنتیجے میں کمزور ہوچکی ہیں۔

Back to top button