سونے کی قیمت تاریخی سطح پر پہنچ گئی

پاکستان بھر میں سونے کی قیمت تاریخی سطح پر پہنچ گئی۔

صرافیہ مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت بلند سطح پر پہنچ گئی۔فی تولہ سونے کی قیمت 4600 روہے کے بڑے اضافے کے بعد 2 لاکھ 54 ہزار روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی۔دس گرام سونے کی قیمت 3944 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 17 ہزار  764 روہے ہوگئی ۔عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونا 60 ڈالرز کے بڑے اضافے سے 2470 فی اونس کی سطح پر آگیا۔فی تولہ چاندی کی قیمت 2900 روپے پر مستحکم رہی ۔۔

Back to top button