انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ

انٹر بینک میں ڈالر کے دام بڑھ گئے۔اوپن مارکیٹ میں قیمت مستحکم رہی۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 6 پیسے مہنگا ہوا،ڈالر 278.11 روپے سے بڑھ کر 278.17 روپے پر بند ہوا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے 50 پیسے پر مستحکم رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس نئی بلند ترین سطح 81 ہزار 909 پوائنٹس تک پہنچا ۔اختتام پر 684 پوائنٹس کے اضافے سے 81 ہزار 839 پوائنٹس پر بند ہوا ۔دن بھر مجموعی طور پر 456 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔241 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 155 کے شیئرز میں می ہوئی ۔مارکیٹ میں 47 کروڑ 3 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ۔اسٹاک مارکیٹ میں 25 ارب 34 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ۔مارکیٹ کی بلند ترین سطح 81,909 جبکہ کم ترین سطح 81,418 پوائنٹس رہی ۔

Back to top button