190ملین پاؤنڈ ریفرنس: اعظم خان، زبیدہ جلال، پرویز خٹک پر جرح مکمل

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں عمران خان کے وکلا نے استغاثہ کےگواہان وزیراعظم کے سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان، سابق وزراء زبیدہ جلال اور پرویز خٹک پر جرح مکمل کرلی۔ ریفرنس کی سماعت 22 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔

احتساب عدالت اسلام آباد کےجج محمد علی وڑائچ نے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کےخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی۔

پاکستان میں 9 مئی کے دہشت گردوں کےلیے سیاست کرنے کی کوئی جگہ نہیں: عظمیٰ بخاری

سابق وفاقی وزراء زبیدہ جلال اور پرویز خٹک کے بیانات پر عمران خان کے وکلا کی جرح مکمل ہوگئی جب کہ زبیدہ جلال اور پرویز خٹک پر بشریٰ بی بی کے وکلا آئندہ سماعت پر جرح مکمل کریں گے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کےمزید 2 گواہان کوبیانات ریکارڈ کرانے کےلیے طلب کرتے ہوئے ریفرنس کی سماعت 22 جولائی تک ملتوی کردی۔

Back to top button