انٹربینک میں ڈالرکے دام پھر بڑھ گئے

کاروباری ہفتے کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالرکے دام ایک بار پھر بڑھ گئے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 7پیسے مہنگا ،278روپے 13پیسے سے بڑھ کر 278روپے 30پیسے پربند ہوا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 50 پیسے کی کمی ،ڈالر 280 روپے پر بند ہوا ۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر کاروباری ہفتے کے پہلے روز مندی کے بادل چھائے رہے ۔ہنڈرڈانڈیکس 1578 پوائنٹس کی کمی سے 78 ہزار 539 پوائنٹس پر بند ہوا ۔دن بھر مجموعی طور پر 445 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔80 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 318 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔مارکیٹ میں 37 کروڑ 48 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ۔اسٹاک مارکیٹ میں 19 ارب 32 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ۔مارکیٹ کی بلند ترین سطح 80,085 جبکہ کم ترین سطح 78,404 پوائنٹس رہی ۔

Back to top button