صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ

کاروباری ہفتے کے اغاز پر صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

کراچی،سکھر،حیدر آباد،راولپنڈی،پشاور،کوئٹہ،لاہور کے صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کا اضافہ،سونا 2 لاکھ 51 ہزار روپے فی تولہ ہوگیا۔جبکہ   10 گرام سونے کی قیمت میں 857 روپے کا اضافہ، 10 گرام سونا 2 لاکھ 15 ہزار 192 روپے پر پہنچ گیا۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 2 ڈالر کے اضافے سے 2402 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 920 روپے پر مستحکم رہی۔

Back to top button