پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرزکاہڑتال جاری رکھنے کااعلان

لاہور سمیت ملک بھر میں پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرزنے ہڑتال جاری رکھنے کااعلان کردیا۔

لاہور سمیت ملک بھر میں پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی کی جانب سے غیر معینہ مدت کیلیے ہڑتال جاری ہے۔آج لاہور سے ملک بھر میں کوئی ٹرک یا کنیٹینر آیا نہ ہی گیا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ پاکستان بھر میں ایکسل ویٹ کا یکساں نظام ہونا چاہئیے۔مزید کہا کہ مطالبات پورے ہونے تک ہڑتال جاری رہیگی۔آج سے ملک بھر میں ادویات کی ترسیل کا عمل رک گیا۔۔

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق ہڑتال کے باعث کل سبز منڈیوں میں سبز وپھل کی سپلائی کا فیصلہ مشاورت کے بعد کیا جائیگا۔۔

گڈز ٹرانسپوٹرز نے مطالبہ کیاکہ پورے پاکستان میں ایکسل ویٹ کا یکساں نظام ہونا چاہئیے۔ایکسل ویٹ پر پابندی کی جائے اور زائد وزن گاڑیاں واپس کی جائیں۔موٹروے پولیس بغیر وائلیشن چالان نہ کرے۔پٹرولنگ پولیس سے چالانوں کا اختیار واپس لیکر سیکیورٹی مہیا کرنے پر پابند کیا جائے۔ٹول ٹیکس میں اضافہ فوری واپس لیا جائے۔سندھ میں کچے کے علاقے میں ڈرائیوروں کو تحفظ دیا جائے۔ایکس لوڈ کانٹوں پر ٹھیکیداری نظام ختم کرکے ایف ڈبلیو او یا این ایل سی یا موٹروے پولیس کوتعینات کیا جائے ،ہر شہر کے ایگزٹ پوائنٹ پر کانٹے لگائے جائیں۔باڈی مینو فیکچرنگ کا قانون بنایا جائے۔کسٹم حکام کی طرف سے ناجائز چیکنگ کو روکا جائے۔

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر نبیل محمود طارق نے کہا کہ ہم مطالبات کی منظوری تک ہڑتال پر رہینگے۔آج سے ملک بھر میں کوئی بکنگ نہیں ہو گی۔

Back to top button