مون سون بارشوں کا 5واں سپیل 28جولائی سے شروع ہوگا

پنجاب میں مون سون بارشوں کا پانچواں سپیل 28 جولائی سے شروع ہو گا ۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 28سے 31جولائی  تک پنجاب میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی گئی۔29سے 31جولائی کے دوران جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں۔راولپنڈی گجرانوالہ سرگودھا ملتان ڈیرہ غازی خان بہاولپور  لاہور فیصل آباد ساہیوال اور گجرات  ڈویژنز میں مون سون بارشیں متوقع ہیں۔

ڈ یجی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا کاکہنا ہے کہ موسمی صورتحال کے بارے متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔بڑے شہروں کی انتظامیہ الرٹ رہے اور پیشگی انتظامات مکمل کریں۔

پی ڈی ایم اے نےکمشنرز، ڈی سیز ،واسا، محکمہ آبپاشی، ریسکیو، سول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ۔پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں  24 گھنٹے صورتحال کی مانیٹرنگ ہو رہی ہے۔پنجاب میں مون سون بارشوں کے دوران دریاؤں اور ڈیمز میں پانی کی صورتحال نارمل ہے ۔عوام الناس سے التماس ہے کہ حکومتی ہدایات پر عملدرآمد  یقینی بنائیں۔پرانی عمارتوں کھمبوں اور آسمانی بجلی کی گرج چمک سے بچاؤ کیلئے محفوظ مقامات پر رہیں۔ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں ۔

Back to top button