شمالی وزیر ستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،1دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیر استان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ،خوارجی دہشت گرد رزاق ہلاک ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیر ستان میں آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر کیا گیا۔دوران آپریشن شدید فائرنگ کے تبادلے میں خوارجی دہشت گرد رزاق ماراگیا۔ہلاک دہشت گرد چھ جنوری 2023 کو فقیر آف ایپی کے پوتے ملک شیر محمد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔ہلاک دہشت گرد خوارجی گل بہادر کا قریبی ساتھی تھا۔

راول ڈیم میں لاکھوں مچھلیاں کیسے مری؟وجہ سامنے آگئی

ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک دہشت گرد 16 مارچ 2024 کو شمالی وزیرستان میں خود کش حملے کا سہولت کار بھی تھا۔اس خود کش حملے میں سات بہادر جوان شہید ہوئے تھے۔

سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشن،سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔

Back to top button