گنج پن کا موثر علاج کیاہے؟ماہرین نے بتادیا

ماہرین صحت کاکہنا ہے کہ شخصیت میں اہم چیز بال ہیں ،مگر اب گنج پن کا موثر علاج بھی موجود ہے۔

گنج پن کا علاج مختلف طریقوں سے کیا جا سکتا ہے، جو اس کی نوعیت اور شدت پر منحصر ہے۔ یہاں کچھ موثر علاج اور تجاویز دی گئی ہیں

مینوکسڈیل جو بغیر نسخے کے دستیاب ہے۔مائع یا جھاگ کی شکل میں استعمال ہوتا ہے۔سر کی جلد پر روزانہ لگایا جاتا ہے۔دوسری چیز فناستیرائیڈ ہے جو صرف نسخے کے تحت دستیاب ہے۔گولیاں کی شکل میں لی جاتی ہے۔۔مردوں کے لئے زیادہ مؤثر ہے۔ تیسرے ہیئر ٹرانسپلانٹیشن ہے ۔صحت مند بالوں کے فولیکلز کو سر کے اس حصے میں منتقل کرنا جہاں بال کم ہیں۔کامیابی کی شرح کافی زیادہ ہے، لیکن یہ مہنگا ہو سکتا ہے۔ پھر اسکالپ ریڈکشن ہے گنجے حصے کو کم کرنے کے لئے جلد کی سرجری،قدرتی اور گھریلو علاج ہے ۔

چہرے پر قبل از وقت جھریاں کیوں طاہرہوتی ہیں؟

ماہرین کہتے ہیں کہ صحت مند غذا جیسے پروٹین، وٹامنز، اور معدنیات سے بھرپور غذا کھانے سے بالوں کی صحت بہتر ہوتی ہے۔ اورناریل، زیتون یا ارنڈی کا تیل لگا کر سر کی مالش کرنے سے خون کی گردش بہتر ہوتی ہے۔

Back to top button