چہرے پر قبل از وقت جھریاں کیوں طاہرہوتی ہیں؟

ماہرین صحت کاکہنا ہے کہ چہرے پر قبل از وقت جھریاں ظاہر ہونے کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں۔

جدید تحقیق کے مطابق زیادہ وقت دھوپ میں گزارنے سے جلد کے خلیے متاثر ہوتے ہیں۔اور جھریاں نمودار ہو جاتی ہیں۔سگریٹ نوشی جلد کی خون کی روانی کو کم کرتی ہے اور جلد کو نقصان پہنچاتی ہے، جس سے جلد جلد بوڑھی نظر آتی ہے۔وٹامنز اور معدنیات کی کمی جلد کی صحت کو بری طرح متاثر کرتی ہے۔پانی کی مناسب مقدار نہ پینے سے جلد خشک اور کھردری ہو جاتی ہے، جس سے جھریاں ظاہر ہو سکتی ہیں۔مناسب نیند نہ لینے سے جلد کی تجدید اور مرمت کا عمل متاثر ہوتا ہے۔

گنج پن کا موثر علاج کیاہے؟ماہرین نے بتادیا

 ماہرین نے بتایا کہ مستقل دباؤ اور تناؤ کی حالت جلد کی لچک کو کمزور کر دیتی ہے۔جینیاتی عوامل بھی جلد کی عمر رسیدگی میں کردار ادا کرتے ہیں۔آلودگی جلد پر منفی اثرات ڈال سکتی ہے، جس سے جلد وقت سے پہلے بوڑھی نظر آتی ہے۔

Back to top button