ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر

ملک بھر میں پی ٹی سی ایل کا انٹرنیٹ سسٹم ڈاؤن ہوگیاہے۔انٹرنیٹ کی سروس منقطع ہونےسے عوام کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے، انٹرنیٹ کی سروسز بند ہونے سےبینکوں اور دیگر سرکاری دفاتر میں کام بند ہوگیا ہے۔

کسی ادارے کو آئین دوبارہ تحریر کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ

 

ترجمان پی ٹی سی ایل کاکہناہے کہ ملک کےمختلف شہروں میں پی ٹی سی ایل نیٹ ورک ڈاون ہے پی ٹی سی ایل نیٹ ورک ڈاون ہونےسے انٹرنیٹ سروس متاثر ہے، ہمارےٹیمز مسئلے کےفوری حل کےلیے تیزی سے کام کر رہی ہیں۔

خیال رہے کہ  26 جولائی کو ملک میں نئےانٹرنیٹ سیکیورٹی نیٹ ورک سسٹم کی آزمائش سےنہ صرف سوشل میڈیا ایپلی کیشنز بلکہ انٹرنیٹ کی رفتار بھی سست ہوگئی ہے۔

Back to top button