کسی ادارے کو آئین دوبارہ تحریر کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کاکہناہے کہ کسی ادارے کو آئین دوبارہ تحریر کرنے کی اجازت نہیں دےسکتے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کے اجلاس میں انتخابات ایکٹ 2017 میں ترمیم کے بل پر غور کیا گیا۔ وفاقی وزیر قانون  اعظم نذیر تارڑ نے بل کی حمایت کرتےہوئے کہاکہ کسی ادارے کو آئین دوبارہ تحریر کرنے کی اجازت نہیں دےسکتے۔عدالتیں قانون کی تشریح کرتی ہیں۔منتخب رکن کو 3 روز میں کسی سیاسی پارٹی میں شمولیت اختیار کرنا ہوتی ہے۔آزاد الیکشن لڑا اور ایک سیاسی جماعت جوائن کرلی تو آپ کی وہی پارٹی رہےگی اس میں تبدیلی ممکن نہیں۔

آزاد امیدوار کا سیاسی جماعت میں جانا ناقابل تنسیخ ہوگا: ترمیمی بل قائمہ کمیٹی سے منظور

 

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نےکہاکہ سیاسی جماعت میں شمولیت ایک مرتبہ ہوتی ہےاس کےبعد وہ ناقابل تنسیخ ہے۔

Back to top button