کچھ عناصر پاکستان کو ڈیفالٹ کرانا چاہتے تھے:  اسحٰق ڈار

وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کا کہنا ہے کہ ملک کے اندر اور باہر کچھ عناصر پاکستان کو ڈیفالٹ کرانا چاہتے تھے تاہم پی ڈی ایم حکومت کا ایک ہی ایجنڈا تھا کہ ملک کودیوالیہ ہونےسے بچائیں۔ ہماری حکومت باہمی تجارت کی پالیسی پرگامزن ہے مہنگائی 30 فیصد سے کم ہو کر 10 فیصد پر آگئی ہے۔

آئی ایم ایف سے چھٹکارے کےلیے اصلاحات ناگزیر ہیں: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نےکہا کہ معاشی ترقی کےمواقع موجود ہیں،صرف رکاوٹیں دورکرنے کی ضرورت ہے اور معاشی استحکام کےلیے اصلاحات وقت کاتقاضہ ہیں۔انہوں نےکہاکہ ہم ہر قسم کےچینلج کا مقابلہ کر رہے ہیں،محدود وسائل کے باوجود ترقیاتی منصوبوں پر کام ہو رہا ہےاور پاکستان معاشی ترقی کی راہ پرگامزن ہے، ترقی کےسفرمیں آنے والے اسپیڈبریکرز کو ختم کرنا ہوگا، 2013 سے 2017 تک معاشی ترقی کا سفر تھا۔

نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک کے اندر اور باہر کچھ عناصر پاکستان کو ڈیفالٹ کرانا چاہتے تھے تاہم پی ڈی ایم حکومت کا ایک ہی ایجنڈا تھاکہ ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچائیں،انہوں نےکہاکہ مجھے جب بھی موقع ملا معیشت کی بہتری کےلیے کام کیا،دنیا میں معاشی سفارت کاری کی، 15 ماہ میں پاکستان کی معاشی جنگ لڑی،میرا ایک ہی ایجنڈا تھاکہ پاکستان کوکسی صورت ڈیفالٹ نہیں کرنا۔ان کاکہناتھا کہ ہماری حکومت باہمی تجارت کی پالیسی پرگامزن ہے، برآمدات کو بڑھانا حکومت کاایجنڈا ہے،مہنگائی 30 فیصد سے کم ہو کر 10 فیصد پر آگئی ہے۔

Back to top button