غزہ: اسرائیل جارحیت، پناہ گزین سکول پر بمباری، 17 فلسطینی شہید

مقبوضہ مغربی کنارے میں 2 حملوں میں حماس کے مقامی کمانڈر سمیت 9 افراد کی شہادت کے بعد اب اسرائیل نے غزہ میں بے گھر افراد کو پناہ دینے والے اسکول پر فضائی حملہ کیا جس میں 17 فلسطینی شہید ہوگئے۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق حماس کے زیر انتظام سرکاری میڈیا آفس نے بتایا کہ غزہ شہر کے شیخ رضوان کے پڑوس میں بے گھر افراد کو پناہ دینے والے اسکول پر اسرائیلی حملے میں کم از کم 17 افراد شہید ہو گئے۔اسرائیلی فوج نے الزام لگایا ہے کہ اسکول کو حماس کی جانب سے سینٹر کے طور پر جنگجوؤں کو چھپانے اور ہتھیار بنانے کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔

اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر تلکرم کے ارد گرد عسکریت پسندوں کے ایک سیل کو نشانہ بنایا ہے۔اسرائیلی فوج نے بتایا کہ علاقے میں دوسرے فضائی حملے میں جنگجوؤں کے ایک اور گروپ کو نشانہ بنایا گیا جنہوں نے فوجیوں پر فائرنگ کی تھی۔فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا نے کہا کہ اس حملے میں 4 افراد مارے گئے تھے اور حماس نے کہا کہ مغربی کنارے میں 2 اسرائیلی حملوں میں 9 جنگجو مارے گئے۔

بنگلہ دیشی طلبہ کا سول نافرمانی تحریک چلانے کا اعلان

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہونے والوں میں تلکرم بریگیڈ کا کمانڈر بھی شامل تھا۔غزہ کے وزارت صحت کے مطابق اس سے قبل ہفتے کے روز، رفح کے جنوبی علاقے میں ایک گھر میں اسرائیلی حملوں میں 6 افراد اور غزہ شہر میں 2 افراد شہید ہوئے تھے۔غزہ کے وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کے بعد اسرائیلی حملوں میں اب تک 39 ہزار 550 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے۔

Back to top button