اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد حزب اللہ کا اسرائیل پر حملہ

حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور اپنے کمانڈر کی شہادت کا بدلہ لینے کیلئے حزب اللہ نے شمالی اسرائیل پر درجنوں کاتیوشا راکٹ داغ دئیے۔

عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایران کے حمایت یافتہ گروپ نے کہا کہ شمالی اسرائیل میں بیت ہلیل پر حملہ، لبنان میں کفار کیلا اور دیر سریانی پر اسرائیل کے حملوں کے جواب میں کیا گیا ہے، جس میں عام شہری زخمی ہوگئے تھے۔حزب اللہ کے حالیہ حملے کے بعد مشرق وسطی میں تناؤ بڑھنے کا خدشہ مزید سنگین ہوگیا ہے،۔

بنگلہ دیش میں پھر مظاہرے پھوٹ پڑے،50افراد ہلاک

دوسری جانب امریکا اور دیگر ممالک نے بھی اپنے شہریوں سے فوری طور پر لبنان چھوڑنے کی اپیل کردی ہے، یہ ایڈوائزری برطانیہ کے سیکریٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی کی اسی طرح کی انتباہ کے بعد سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ علاقائی صورتحال ’تیزی سے خراب ہو سکتی ہے‘۔

یاد رہے کہ تہران میں حماس سربراہ اسمعیل ہنیہ کے قتل کے بعد ایران نے اسرائیل کے خلاف سخت جوابی کارروائی کرنے کا عزم کیا ہے۔اسمعیل ہنیہ کا قتل اسرائیل کی طرف سے بیروت میں حزب اللہ کے کمانڈر فواد شکر کی ہلاکت کے چند گھنٹے بعد ہوا تھا۔

 

Back to top button