پی ٹی ایم رہنما علی وزیر اسلام آباد سے گرفتار

اسلام آباد پولیس نے سابق رکن قومی اسمبلی اور پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کےرہنما علی وزیر کو گرفتار کرلیا۔

اسلام آباد میں زیرو پوائنٹ پر پراسرار ٹریفک حادثہ پیش آیا جس کےبعد یہ گرفتاری کی گئی۔ 2 موٹر سائیکل سوار پہلے آپس میں ٹکرائے پھرایک بائیک علی وزیر کی گاڑی سےٹکرا  گئی۔علی وزیر کی گاڑی سےٹکرانے والےموٹر سائیکل سوار 3 نامعلوم افراد اپنےزخمی ساتھی کو چھوڑ کرفرار ہو گئے تو علی وزیر نےاپنی گاڑی کے ساتھ ٹکرانے والے نوجوان کو پمز اسپتال منتقل کیا۔

رؤف حسن کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

 

تاہم کچھ دیر بعد اسلام آباد پولیس پمز پہنچی اور علی وزیر کو گرفتار کرکے ساتھ لے گئی۔

Back to top button