اسماعیل ہنیہ شہادت : ایران نے متعدد انٹیلی جنس اور ملٹری افسران کو حراست میں لےلیا

ایران نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی تحقیقات کےسلسلے میں متعدد انٹیلی جنس اور ملٹری افسران کو حراست میں لےلیا۔

ایران کے ملٹری ذرائع کے مطابق اسماعیل ہنیہ کےقتل کی تحقیات کےلیے انٹیلی جنس اور ملٹری افسران کےعلاوہ اسماعیل ہنیہ کےگیسٹ ہاؤس کےملازمین کو بھی حراست میں لیاگیاہے۔

اسماعیل ہنیہ کو ایرانی ایجنٹوں کے ذریعے قتل کرایا گیا: برطانوی میڈیا

اسماعیل ہنیہ پر تہران میں قاتلانہ حملہ ایران کی سکیورٹی کےلیے بہت بڑا سوالیہ نشان ہےاور یہی وجہ ہے کہ ایران کی پاسداران انقلاب کی خصوصی انٹیلی جنس ٹیم اس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔

خیال رہےکہ اسماعیل ہنیہ کو 31 جولائی کو تہران میں اس وقت شہید کیاگیا جب وہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی تقریب حلف میں شرکت کےلیے موجود تھے۔

Back to top button