دنیا کا سب سے بڑے بینگن کی کاشت

دنیاکے سب سے بڑے بینگن کی کاشت کرکے عالمی ریکارڈبنادیاگیا

تفصیلات کےمطابق امریکا میں ایک سبزیوں کے شوقین شخص نے 8.33 پاؤنڈ وزنی بینگن اگا کر نیا عالمی ریکارڈبنایا۔ ڈیو بینیٹ نے اپنے بینگن کی جانچ آئیووا ڈیپارٹمنٹ آف ایگریکلچر اینڈ لینڈ اسٹیورڈشپ کے آئیووا ویٹ اینڈ میژرز بیورو کے انسپکٹر ایوان ہینکنز سے کروائی ۔

فرانس میں 16ویں منز ل سے گرنے والا بچہ بچ گیا

ڈیو بینیٹ نے بتایا کہ میں شاید پانچ سالوں سے بینگن اگا رہا ہوں۔ دو سال پہلے میں نے 5.6 پاؤنڈ کا بینگن اگایا تھا جو ریاستی سطح پر ریکارڈ کیاگیا۔گینز ورلڈ ریکارڈز نے انہیں یہ آگاہ کرنے کے لیے رابطہ کیا کہ ریکارڈ کے لیے ان کی درخواست منظور کر لی گئی ہے۔ 7.21 پاؤنڈ کا پچھلا ریکارڈ انگلینڈ میں 2022 میں بنایا گیا۔

Back to top button