سر میں جوئیں رینگنے پرطیارہ واپس لینڈ کر گیا

مسافر خاتون کے سر میں جوئیں رینگنے پرطیارے کو ہنگامی  طورپرواپس اتارلیاگیا۔

رپورٹ کے مطابق لاس اینجلس سے نیویارک جانے والی امریکن ایئرلائنز کی پرواز 2201 کو خاتون کے بالوں میں جوئیں رینگنے کی شکایت پرہنگامی صورتحال کاسامنا کرنا پڑا۔فلائٹ میں موجود ایک مسافر ایتھن جوڈیلسن نے ٹک ٹاک ویڈیو میں واقعے کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ عملے نے ہنگامی لینڈنگ کے بارے میں اُس وقت بہت کم معلومات فراہم کی گئیں۔

نوکری جانے پرخاتون کی لاٹری نکل  آئی

ویڈیو میں مسٹر جوڈیلسن نے اس منظر کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ میں چاروں طرف دیکھتا ہوں کہ مسافروں میں سے کوئی خوفزدہ نہیں تھا۔طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد جوڈیلسن نے ساتھی مسافروں کو گفتگو کرتے سنا کہ دو مسافروں نے ایک خاتون کے بالوں میں جوئیں رینگتے ہوئے دیکھیں۔

Back to top button