عمران خان کا سانحہ9مئی پر غیرمشروط معافی مانگنے کااعلان

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سانحہ9مئی پر غیرمشروط معافی مانگنے کااعلان کردیا۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان  کا صحافیوں سے غیررسمی گفتگو میں کہنا ہے کہ ڈی جی ائی ایس پی آر نے کہا ہے وہ 9 مئی سے متعلق معافی کے حوالے سے اپنے موقف پر قائم ہیں۔ہم بھی9 مئی کو معاف نہیں کریں گے۔ہمارے لوگوں پر تشدد کیا گیا پارٹی کو الیکشن نہیں لڑنے دیا گیا۔نو مئی کے متاثرین ہم ہیں ہمیں انصاف چاہیے ۔نو مئی سے ڈرتا تو جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ نہ کرتا۔قاضی فائز عیسی نے ہمیں کرش کرنے کا پورا موقع دیا۔سپریم کورٹ نے اسلام  آباد ہائی کورٹ سے میرے اغوا کو غیر قانونی کہا۔ کیا صرف آئی ایس پی ار کی عزت ہے اور ایک پارٹی ہیڈ کی کوئی عزت نہیں۔میرے اغوا پر مجھ سے معافی مانگی جائے۔

عمران خان نے کہا کہ میں تب معافی مانگوں گا جب نو مئی کے واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے لائی جائیں گی۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں ثابت ہوا کہ میری پارٹی کا ایک بندہ بھی جلاو گھیراو میں ملوث ہےاسے پارٹی سے نکال دوں گا،اور معافی مانگ لوں گا۔ثبوت آپ کے پاس پڑے ہیں  آپ انہیں کیوں چھپا رہے ہیں ثبوت چھپانا جرم ہے،پرامن احتجاج ہمارا حق ہے۔

صحافی نے سوال کیا کہ نو مئی کے واقعات میں پی ٹی ائی کے لوگوں کو دیکھا گیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ اسی لیے کہہ رہا ہوں سی سی ٹی وی فٹیجز نکالیں اور دیکھیں اس میں کون لوگ ہیں۔

صحافی نے سوال کیا کہ نو مئی کے دن اپ کے لوگوں کے ہاتھوں میں پیٹرول بم دیکھے گئے۔

عمران خان نے کہا کہ پیٹرول بم ہم نے زمان پاک لاہور میں استعمال کیے تھے اور کہیں نہیں۔

صحافی نے سوال کیا کہ بہت ساری فوٹیجز موجود ہیں کہ پی ٹی ائی راولپنڈی کے کچھ مقامی تنظیمی عہدیداران پٹرول بم حساس عمارتوں پر پھینک رہے تھے ۔

عمران خان نے کہا کہ اگر کوئی تنظیمی عہدے دار حساس عمارتوں پر پٹرول بند پھینکنے میں ملوس ہے تو اسے کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔آئی ایس پی آر نے کہا مافیا پیسے خرچ کر کے پاکستان مخالف مہم چلا رہے ہیں۔اپ نے ہمیں نواز شریف اور زرداری کی کرپشن کی کہانیاں سنائی اب الیکشن میں دھاندلی کر کے انہی لوگوں کو مسلط کیا۔فوج قومی ادارہ ہے اس کا تحفظ ہم سب کا ذمہ داری ہے۔حسینہ واجد نے اپنی مرضی سے پسند کا آمی چیف لگایا تھا،اسی آرمی چیف نے اپنےلوگوں  پر گولی چلانے سے انکار کیا۔بنگلہ دیشں سے برے حالات پاکستان میں ہیں۔ہمارے ملک میں مہنگائی اور بےروزگاری بنگلہ دیش کی نسبت بہت زیادہ ہے۔

 بانی پی ٹی آئی نے کہاکہ ہم ملک میں انتشار نہیں چاہتے،میں ملک کی خاطر بات کرنے کو تیار ہوں۔8فروری  کو میں نے کال اس لیے نہیں دی کیونکہ عوام کو کنٹرول کرنا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔پھر ساری ذمہ داری ہم پر ا جاتی ملکی معیشت پہلے سے ہی تباہ حال ہے۔کوئی اگر بات نہیں کرنا چاہتا تو نہ کریں میں بھی نہیں کروں گا۔

عمران خان نے کہاکہ 9مئی  کو ہمارے 16 لوگ شہید ہوئے تین لوگوں کی ٹانگیں کٹی ایک بندہ مفلوج ہوا۔

صحافی نے سوال کیا کہ آپ کہہ رہے ہیں نو مئی کو اپ کے 16 لوگ شہید ہوئے اور کئی کارکن مفلوج ہو گئے لیکن اس کی تفصیل ابھی تک پی ٹی ائی نے جاری نہیں کی۔

عمران خان نے کہا کہ ہم نے ان کارکنوں کی مالی امداد کی،پولیس نے ان پر دباو ڈالا کہ وہ اس حوالے سے کوئی بات نہ کریں۔

صحافی نے سوال کیا کہ اپ نے حال ہی میں شیخ مجیب الرحمن کو ہیرو قرار دیا ہے لیکن بنگلہ دیش کے عوام نے شیخ مجیب الرحمن کے مجسمے توڑ دیے اور پاکستان کے پرچم اٹھا کر پاکستان کے حق میں نعرے لگائے،کیا وہ اب بھی اپکے ہیرو ہیں ۔

عمران خان نے کہا کہ شیخ مجیب الرحمن سے متعلق جو بھی بات کی وہ حمد الرحمان کمیشن کی فائنڈنگز ہیں میری نہیں۔

صحافی نے سوال کیا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر پریس کانفرنس کرتے اس کے رد عمل میں اپ انتہا پوزیشن پر چلے جاتے ہیں اپ سیدھے معافی کیو نے یہ مانگتے معاملہ ختم ہو جائے گا۔

عمران خان نے جواب دیا کہ معافی وہ مانگتا ہے جس نے کوئی غلطی کی ہو انہوں نے پرامن احتجاج کو دہشت گردی بنا دیا میں نے کوئی غلطی نہیں کی۔میں مظفرگڑھ پولیس والا نہیں ہوں کہ پہلے مجھے پھینٹی لگائی جائے اور بعد میں میرا آئی جی ہی جا کر معافی مانگ لے۔

عمران خان نے کہاکہ حسینہ واجد جس طرح ملک سے فرار ہوئی ہے مجھے خدشہ ہے نواز شریف،اصف زرداری،شہباز شریف بھی ملک سے فرار ہوں۔میرا مطالبہ ہے کہ ان کے ملک سے فرار ہونے سے قبل مجھ سمیت نواز شریف شہباز شریف آصف زرداری اور محسن نقوی کا نام ای سی  آر پر ڈالا جائے۔میرا  نام اس لیے ای سی ایل پر ڈالا جائے کہ میں جیل سے باہر بھی ا جاؤں تب بھی ملک سے باہر نہ جا سکوں۔حسینہ واجد کے واقعہ کے بعد مجھے لگ رہا ہے  ملک میں کچھ بڑا ہونے والا ہے۔

صحافی نے سوال کیاکہ  آپ کہہ رہے ہیں کہ سیاسی قائدین کے نام ای سی ایل پر ڈالے جائیں کہ وہ ملک سے فرار نہ ہو سکیں آپ کی پارٹی کے لوگ شہباز گل،مراد سعید قاسم سوری،فرح گوگی اور احسن جمیل گجر بھی ملک سے فرار ہے اپ انہیں واپس کیوں نہیں بلاتے۔

عمرا ن خان نے کہاکہ  ہمیں عدالتوں سے ڈر نہیں لگتا یہاں ٹرائل نہیں ہوتا ویگو ڈالا ا جاتا ہے۔میری بیوی کے بھائی میری بہنوں اور بھانجوں پر مقدمات ڈال جائیں یہ لوگوں کو گرفتار نہیں کرتے اغوا کر لیتے ہیں۔

صحافی نے سوال کیا کہ شیر افضل مروت کا پی ٹی ائی میں اس وقت کیا سٹیٹس ہے۔

طوفانی بارشوں میں آسمانی بجلی گرنے کا انتباہ جاری

پانی پی ٹی ائی صحافی کے سوال پر جواب دیے بغیر روانہ ہو گئے۔

Back to top button