طوفانی بارشوں میں آسمانی بجلی گرنے کا انتباہ جاری

محکمہ موسمیات نے شدید طوفانی بارشوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے کا انتباہ جاری کر دیا۔

محکمہ موسمیات نے آسمانی بجلی سے متاثرہ علاقوں کی نشاندہی کر دی،موسمیاتی شدت میں کئی علاقے حساس قرار قرار دے دیئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شدید طوفانی موسلادھار بارشوں کے دوران تھرپارکر، عمر کوٹ، چولستان. تھل، مالاکنڈ ڈویژن، چترال اور خیبرپختونخوا کے قبائلی علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے کا خطرہ ہے۔

نئی تحقیقات کے مطابق ہیلی کاپٹرز بھی آسمانی بجلی گرنے کا سبب قرار دیدیاگیا۔دنیا بھر ہر سال آسمانی بجلی گرنے کے سبب 2 ہزار افراد ہلاک ہوتے ہیں۔

این ڈی ایم اے کے ٹیکنیکل ونگ ہیڈ ڈاکٹر طیب نے شہریوں کو آسمانی بجلی کے اوقات میں محتاط رہنے کی ہدایت کر دی۔

محکمہ موسمیات نے بھی آسمانی بجلی. متعلق ہدایت نامہ جاری کر دیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آسمانی بجلی وقت بجلی کے کھمبوں اور دیگر آلات سے دور رہیں،آسمانی بجلی کے وقت درختوں کے نیچے کھڑے ہونے سے گریز کریں۔آسمانی بجلی کے وقت دریاؤں، جھیلوں، پانی کے تالابوں کے پاس نہ جائیں،

عمران خان کا سانحہ9مئی پر غیرمشروط معافی مانگنے کااعلان

آسمانی بجلی کے وقت کھڑکیوں اور دروازوں میں کھڑے ہونے سے گریز کریں۔آسمانی بجلی گرنے کے بعد پانی مت پیئیں۔

Back to top button