ایس آئی ایف سی  کی بدولت ادویہ کی برآمدات میں نمایاں اضافہ

ایس آئی ایف سی کی بدولت پاکستان سے ادویہ کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہورہا ہے۔

اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹی کونسل کی ایکسپورٹ فرینڈلی پالیسی کےتحت جاری کوششوں سے دوا سازی کی صنعت ترقی کی راہ پرگامزن ہورہی ہےاور مالی سال2023-24 ء کےدوران ملک سے ادویات کی برآمدات میں گزشتہ سال کی نسبت 3.90 فیصد کا اضافہ دیکھاگیا۔

گورنرسٹیٹ بینک نے 3.5فیصد گروتھ ریٹ ناکافی قرار دیدیا

پاکستان ادارہ شماریات کےمطابق گزشتہ مالی سال کی 328 ملین ڈالر کی برآمدات کی نسبت رواں مالی سال کے دوران 341 ملین ڈالر کی ادویات کی برآمدات حوصلہ افزاء ہیں۔مقدار کےلحاظ سےبھی ادویات کی برآمدات میں 44 فیصد اضافہ ہوا جو کہ 59,00 میٹرک ٹن سے بڑھ کر 85,00 میٹرک ٹن ہوگیا۔سال بہ سال کی بنیاد پرجون 2024 ء کے مہینے میں دواسازی کےسامان کی برآمد گزشتہ سال کےاسی مہینے کےمقابلے میں تقریباً 33 فیصد سے زائد رہی۔

اعداد و شمار میں مزید بتایاگیا ہےکہ جون 2024 ء میں ادویات کی برآمدات 29 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں جب کہ جون 2023 ء میں 22 ملین ڈالر کی برآمدات تھیں۔ ادویات کی برآمدات میں اضافہ ایس آئی ایف سی کےاس صنعت میں تعاون کی اعلیٰ مثال ہے۔ ایس آئی ایف سی کی معاونت سےملک کی معاشی ترقی ہی محفوظ اورمضبوط پاکستان کی ضمانت ہے۔

Back to top button