حکومت ہمارے احتجاج کو کمزور نہ سمجھے : حافظ نعیم الرحمٰن

راولپنڈی میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتےہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہاکہ حکومت ہمارے احتجاج کو کمزور نہ سمجھے۔ ہم نےاب تک حالات کو کنٹرول میں رکھاہے،مہنگائی کی وجہ سےلوگوں میں غم و غصہ ہے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہاکہ ہمارےمطالبات جائز ہیں، یہ 25 کروڑ عوام کےمطالبات ہیں، ہمارا مطالبہ بجلی کےبلوں میں کمی اور آئی پی پیز کو لگام دینے کا ہے۔

صدر مملکت نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024ء پر دستخط کردیے

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ہر حکومت نے آئی پی پیز کو فائدہ پہنچایااور پاکستان کو نقصان ہوا، بھاشا ڈیم کابجٹ 14 سو ارب روپےتھا۔انہون نے کہاکہ تنخواہ دار لوگ مزید ٹیکس برداشت نہیں کرسکتے،جو شخص پہلےسے ٹیکس دے رہاہے وہ مزید ٹیکس کیسےبرداشت کرے۔تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کسی صورت قبول نہیں کیاجائے گا۔ آٹا،دال،اسٹیشنری پربھی ٹیکس لگادیا گیا ہے،جاگیرداروں کو ٹیکس نیٹ میں لایاجائے۔

Back to top button