بنگلہ دیش دورہ پاکستان: شکیب الحسن کی اسکواڈ میں شمولیت مشکوک

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کےلیے بنگلادیشی کرکٹ بورڈ آل راؤنڈر شکیب الحسن کو اسکواڈ میں شامل کرنے پر غیر یقینی صورت حال کا شکار ہوگیا۔

بنگلادیشی آل راؤنڈر ان دنوں گلوبل ٹی20 لیگ کینیڈا میں شریک ہیں تاہم وہ دورہ پاکستان کےلیے دلچسپی ظاہرکر چکے ہیں البتہ بھارت کے خلاف سیریز میں اسکواڈ کاحصہ نہیں ہوں گے۔

بنگلہ دیشی اے ٹیم کے نظرثانی شدہ شیڈول کااعلان

شکیب الحسن کی پاکستان کےخلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں شمولیت یقینی تھی تاہم بنگلادیش میں حالیہ صورت حال تبدیل ہونے کےبعد وہ رکن پارلیمنٹ کی سیٹ کھو چکے ہیں جب کہ مظاہرین کی جانب سےانہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جب کہ ان کی اپنے وطن واپسی تاخیر کاشکار ہوسکتی ہے۔ بنگلادیش بورڈ کے اعلیٰ عہدیدار نےبتایا کہ شکیب الحسن دورہ پاکستان میں اسکواڈ کاحصہ ہو سکتے ہیں،سلیکٹرز ملک میں جاری بدامنی کی وجہ سے آل راؤنڈر سےرابطہ نہیں کرسکے۔

پاکستان کے خلاف سیریز کےلیے اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کےحوالے سے کپتان نجم الحسین شانتو اور ہیڈ کوچ چندیکا ہتھورو سنگھا سےمشاورت کریں گے۔

Back to top button