پشاور ہائی کورٹ نے حکومت خیبرپختونخوا کی 9 مئی سے متعلق جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست مسترد کردی

پشاور ہائی کورٹ نے حکومت خیبرپختونخوا کی 9 مئی سے متعلق جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست کو مسترد کردیا۔

ذارئع کے مطابق پشاور ہائی کورٹ نے خیبرپختونخوا کی حکومت کا خط نظرثانی کےلیے واپس بھیج دیاہے، پشاور ہائی کورٹ نے صوبائی حکومت کو اس حوالے سے آگاہ کردیا ہے۔

حکومت اور جماعت اسلامی کے مابین ہونے والے معاہدے کی تفصیلات سامنے آگئیں

ذرائع کے مطابق رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ نے حکومت خیبرپختونخوا کو مراسلہ ارسال کردیاہے جس میں کہاگیا ہے کہ جس فورم سےدرخواست ارسال کی وہ مجاز نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق درخواست صوبائی حکومت کےرولز آف بزنس 1985 کی خلاف ورزی ہے، اس صورت میں درخواست پرعملدرآمد نہیں کیاجاسکتا۔

Back to top button