اداروں کو اپنے اپنے دائرے میں رہنا چاہیے :  عمر ایوب

رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب کا کہنا ہے کہ عمران خان 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیج کےلیے کیس کریں گے۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا فوج، ایف سی اور انٹیلی جنس ایجنسیز ریاست کی ملازم ہیں، اداروں کو اپنے اپنے دائرے میں رہنا چاہیے جب کہ سیاستدان کاکام ہے کہ وہ آئین کےمطابق سیاست کریں۔

عمران خان کو تسلیم کیے بغیر سیاسی استحکام نہیں آسکتا: شاہ محمود قریشی

رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب نےکہا کہ ہماری کسی سےکوئی ڈیل نہیں چل رہی، عمران خان کاپیغام ہے عوام اور فوج کےدرمیان ن لیگ اور  پیپلز پارٹی خلا پیدا کرنےکی کوشش کررہی ہے،یہ الیکشن کا سال ہے اس لیے الیکشن کمیشن کو آزاد ہونا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ جس شخص کی تنخواہ 20 یا 25 ہزار روپے ہے وہ کیسے گزارا کرے،ملک کو اس بھنور سےمضبوط وزیر اعظم ہی نکال سکتا ہے، فارم 47 کی حکومت کچھ نہیں کرسکتی۔ ان کا مزید کہناتھا کہ 9 مئی واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیج لےآئیں، عمران خان سی سی ٹی وی فوٹیج کےلیے کیس کریں گے۔

Back to top button