طلبہ احتجاج کے باعث بنگلہ دیش کے چیف جسٹس کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کے چیف جسٹس عبیدالحسن نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ مظاہروں کی قیادت کرنےوالی طلبہ تحریک نے چیف جسٹس کوعہدہ چھوڑنے کےلیے دو گھنٹے کا الٹی میٹم دیاتھا۔

چیف جسٹس عبیدالحسن کے مستعفی ہونے کے فیصلے کے بعد سپریم کورٹ کا ہونے والا فل کورٹ اجلاس بھی منسوخ کردیا گیاہے۔ احتجاجی طلبہ کا کہنا تھاکہ چیف جسٹس نےحکومت سےمشاورت کے بغیر فل کورٹ میٹنگ کیوں بلائی، شکست خوردہ قوتوں کی کسی سازش کو برداشت نہیں کیاجائے گا۔

 

شیخ حسینہ آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کےلیے بنگلہ دیش واپس آئیں گی : سجیب واجد

یاد رہے کہ بنگلہ دیش میں کئی ماہ سے جاری پر تشدد مظاہروں کےبعد 5 اگست کو 15 سال سے حکومت پر براجمان شیخ حسینہ واجد عہدے سے استعفیٰ دے کر بھارت فرار ہوگئی تھیں۔

Back to top button