شیخ حسینہ آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کےلیے بنگلہ دیش واپس آئیں گی : سجیب واجد

بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے بیٹے علان کیا ہے کہ جب نئی نگران حکومت انتخابات کروانے کا فیصلہ کرے گی تو ان کی والدہ ان انتخابات میں حصہ لینے کےلیے بنگلہ دیش واپس آ جائیں گی۔

حسینہ واجد کے صاحبزادے سجیب واجد جوائے کاکہنا تھاکہ ان کی والدہ عارضی طور پر بھارت میں مقیم ہیں۔ بنگلادیش کی عبوری حکومت جیسے ہی انتخابات کی تاریخ اعلان کرےگی وہ واپس اپنے ملک واپس جائیں گی۔سجیب واجد نے مزید کہاکہ مجھے یقین ہےکہ عوامی لیگ انتخابات میں حصہ لےگی اور بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔اگر ضرورت پڑی تو میں بھی باقاعدہ سیاست میں قدم رکھوں گا۔

بنگلہ دیش،ڈاکٹرمحمد یونس،عبوری کابینہ نے حلف اٹھالیا

قبل ازیں حسینہ واجد سےمتعلق بیان دیتے ہوئے سجیب واجد کاکہنا تھاکہ ان کی والدہ بہت مایوس ہوئی ہیں اور وہ اب سیاست میں واپس نہیں آئیں گی۔اس کے بعد انہوں نےاپنے اگلے بیان میں کہاتھا کہ عوامی لیگ بنگلہ دیش کی سب سےبڑی اور پرانی جماعت ہے، لہٰذا ہم اپنے لوگوں کو اس طرح چھوڑکر نہیں جاسکتے اور جیسے ہی بنگلہ دیش میں جمہوریت بحال ہوتی ہے، حسینہ واجد بلاشبہ وطن واپس آئیں گی۔

Back to top button