پاکستان کی ترقی میں اقلیتوں نے شاندار کردار ادا کیا،وزیراعظم

اقلیتوں کے قومی دن پر پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف کاکہنا ہےکہ اقلیتی برادری نےتحریک پاکستان میں کلیدی کردار ادا کیا تھا، اقلیتی برادری قیام پاکستان سے لےکر اب تک تعمیر وطن میں بھرپور حصہ ڈال رہی ہے۔ ملکی ترقی و خوش حالی میں اقلیتوں کےشاندار کردار پرخراج تحسین پیش کرتاہوں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نےکہا  کہ پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں، ملکی ترقی و خوش حالی میں اقلیتوں کےشاندار کردار پرخراج تحسین پیش کرتاہوں۔

 

پاکستان نے اقلیتوں کو سیاسی اور معاشی طور پر بااختیار بنانے کےلیے متعدد اقدامات کیے ہیں : صدر مملکت کا اقلیتوں کے دن پر پیغام

وزیراعظم نے کہا کہ قائداعظم نے11 اگست 1947 کو اقلیتوں کےلیے مکمل مذہبی آزادی کا اعلان کیا تھا،اقلیتوں کےحقوق کے تحفظ اور ان کی ترقی و خوش حالی کےلیے پر عزم ہیں۔

خیال رہے کہ گیارہ اگست کو پاکستان کی پہلی دستور ساز اسمبلی میں بابائے قوم قاقئد اعظم محمد علی جناح کے خطاب کےتناظر میں اقلیتوں کا قومی دن منایا جا رہا ہے۔

Back to top button