پاکستان میں ”فائروال“کی آزمائش سے انٹرنیٹ سست روی کاشکار
پاکستان میں ”فائروال “کی آزمائش سے انٹرنیٹ سست روی کاشکار ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق صارفین کی جانب سے گزشتہ روز واٹس ایپ اورانسٹاگرام سست ہونے کی شکایت کی گئی۔
ملک بھر میں انٹرنیٹ کی سست روی پر پی ٹی اے کی جانب سے کوئی بھی وضاحت جاری نہیں کی گئی۔مگر سوشل میڈیا صارفین انٹرنیٹ سست روی کی شکایت کرتے نظرآئے۔
اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے پرعزم ہیں،بلاول بھٹو
ملک میں واٹس ایپ اور انسٹاگرام سمیت دوسری ایپلی کیشنز کی سروس ڈاؤن ہونے کی شکایات نہیں ملیں۔ڈاؤن ڈٹیکٹر کے مطابق ملک کے بڑے شہروں، کراچی، اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد سمیت دیگر شہروں کے صارفین نے شکایات کی ہیں۔