اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے پرعزم ہیں،بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کاکہنا ہے کہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ، ترقی اور بااختیار بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا اقلیتوں کے قومی دن پر پیغام  میں کہنا تھا کہ اقلیتوں کے حقوق، ترقی اور بااختیار بنانے کے بنیادی اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔پیپلز پارٹی کی اقلیتوں کے حقوق کے لیے طویل جدوجہد کی ہے۔آئین قائد عوام شہیدبھٹو کی سیاسی بصیرت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔آئین تمام شہریوں کو مساوی حقوق، مذہبی آزادیوں اور تحفظ  کی ضمانت دیتا ہے۔میری والدہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو  پاکستان کے لیے ایک خواب دیکھتی تھیں۔میری والدہ  کا خواب   تھا کہ تمام مذاہب کے لوگ باہمی ہم آہنگی اور عزت و وقار کے ساتھ زندگی بسر کر سکیں۔

پاکستان کو آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاسوں کے شیڈول کا انتظار

بلاول بھٹو کاکہنا تھاکہ اقلیتوں کا دن قومی سطح پر منانے کی ابتدا صدر آصف علی زرداری  نے اپنے پہلے دورِ صدارت میں کی۔اقلیتوں کا قومی دن منانے کا مقصد  قومی زندگی میں اقلیتوں کے اہم کردار کو تسلیم کرنا تھا۔اقلیتوں کا قومی دن منانے کا مقصد معاشرے میں رواداری  و ہم آہنگی کو فروغ دینا بھی  تھا۔ہمارےملک کی تنوع ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔یہ  ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہر شہری کو مساوی حقوق اور مواقع ملیں۔

Back to top button