مسجد نبویؐ کے امام ڈاکٹرصالح محمد البدیر واپس روانہ

مسجد نبوی  کے امام  ڈاکٹر صالح محمد البدیر سعودی عرب واپس روانہ ہو گئے۔

امام مسجد نبوی کو علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہور  سے بذریعہ اسٹیٹ لاؤنج روانہ کیا گیا۔

  وفاقی وزیر برائے مذہبی امور  چوہدری سالک حسین ، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان  اور آل پاکستان علماء  کونسل کے چیف مولانا طاہر اشرفی امام مسجد نبوی کو الوداع کہنے کیلئے ائیرپورٹ پر موجود تھے۔

انٹرنیٹ کی رفتارسست ہونے سے سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ متاثر

چیف آپریٹنگ آفیسر، علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہور جناب نذیر احمد خان  نے ان کو پاکستان میں تعینات سعودی سفیر  جناب نوافل مالکی کے ہمراہ   خدا حافظ کہا۔

Back to top button