انٹرنیٹ کی رفتارسست ہونے سے سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ متاثر

 پاکستان میں انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کو سروسز پر غیر اعلانیہ بندش کا سامنا، سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ بھی متاثر، فری لانسرز کا کاروبار ٹھپ ہوگیا۔

فائیور نے پاکستان میں فری لانسرز کے اسٹیٹس عدم دستیاب کردیا۔ملک میں فری لانسرز کو ان اویلیبل کا اسٹیٹس حالیہ انٹرنیٹ سروس میں رکاوٹیں قرار دیدی گئیں۔فائیور سروس پر موجود لاکھوں پاکستانی فری لانسرز کا کاروبار ٹھپ ہوگیافائیور سروس نے پاکستانی فری لانسرز کا اسٹیٹس عدم دستیاب قرار دینے کا نوٹیفکیشن بھجوا دیا۔

انٹرنیٹ میں خلل اور مختلف نوعیت کی بندش سے سروس نے فری لانسرز کی کوالٹی کو متاثر کردیا۔حالیہ انٹرنیٹ سروس میں تبدیلی اور سوشل میڈیا نیٹ ورکس سے متعلق غیر اعلانیہ بندش نے ڈیجیٹل پروفیشنلز کا کیرئیر خطرے میں ڈال دیا۔

بین الاقوامی پلیٹ فارمز نے اپنی ساکھ خراب ہونے سے بچانے کے لئے فری لانسرز کو عدم دستیابی کا اسٹیٹس دیا ہے۔

مسجد نبویؐ کے امام ڈاکٹرصالح محمد البدیر واپس روانہ

فائیور انتظامیہ نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے آپکے علاقے میں انٹرنیٹ کے مسائل ہیں جس وجہ سے ہمیں یہ اقدام لینا پڑ رہا ہے،ہم پاکستان میں موجودہ صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں۔ہم احساس ہے پاکستان میں فری لانسرز کے لئے یہ ایک مشکل گھڑی ہے،امید کرتے ہیں پاکستان میں انٹرنیٹ کو درپیش مسائل جلد حل ہوں گے۔

Back to top button