پاکستان میں انٹرنیٹ سروس ڈاؤن کرنے والا فائر وال سسٹم کیا ہے ؟

حکومت پاکستان کی جانب سے سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کے لیے فائر وال سسٹم کی تنصیب نے ملک بھر میں انٹرنیٹ سسٹم بٹھا دیا ہے جس سے قومی معیشت کو اربوں روپوں کا نقصان ہو چکا ہے۔ دوسری جانب حکومت کا موقف ہے کہ فائر وال سسٹم کی کی تنصیب کے بعد اسکا ٹرائل پیریڈ جاری ہے اور جلد ہی ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق کام کرنا شروع کر دے گی۔ انٹرنیٹ سروس کی سست روی کے باعث آن لائن کاروبار سے منسلک افراد کے ساتھ ساتھ گھریلو صارفین بھی سخت پریشانی کا شکار ہیں۔ انٹر نیٹ کی سست سپیڈ کی وجہ سے مختلف سوشل میڈیا سائٹس بھی ڈاؤن ہیں اور ای کامرس اور دیگر شعبے بھی شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

انٹرنیٹ سرور پرو وائیڈرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ چند ہفتوں کے دوران انٹرنیٹ کی رفتار میں 40 فی صد تک کمی آئی ہے۔ یاد ریے کہ پاکستان میں 30 ارب روپے کی لاگت سے فائر وال سسٹم نصب کیا جا رہا ہے جس کا مقصد سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ ٹریفک کو کنٹرول کرنا اور آن لائن صارفین کے لیے دستیاب مواد کو فلٹر کرنا ہے۔ حکومت اور ریاستی اداروں کو سوشل میڈیا سے متعلق یہ شکایت رہی ہے کہ ان پر حکومت اور فوج مخالف جھوٹا پروپیگنڈہ کیا جا رہا یے۔ وفاقی حکومت نے اس حوالے سے یہ موقف اختیار کیا ہے کہ جس طرح سائبر سیکیورٹی کے خطرات بڑھ رہے ہیں، پاکستان کو بھی ان خطرات کے دفاع کے لیے اپنی استعداد بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

عوامی حلقوں میں اس وقت یہ سوال زیر بحث ہے کہ اخر یہ فائر وال سسٹم ہوتا کیا ہے۔ بنیادی طور پر فائر وال سسٹم ایک کمپیوٹر نیٹ ورک سکیورٹی سسٹم کو کہا جاتا ہے جو انٹرنیٹ ٹریفک کو کسی بھی نیٹ ورک کی حدود کے اندر یا باہر محدود کر سکتا ہے۔ فائر وال سسٹم سافٹ ویئر یا مخصوص ہارڈوئیر ڈیٹا ٹریفک  کو اپنی مرضی سے بلاک کرنے یا چلنے دینے کا کام کرتا ہے۔ اسکا مقصد عام طور پر ریاست یا حکومت کے خلاف جھوٹ یا بد نیتی پر مبنی پروپیگنڈہ روکنے میں مدد کرنا اور نجی نیٹ ورک کے اندر یا باہر کسی کو بھی غیر مجاز ویب سرگرمیوں میں ملوث ہونے سے روکنا ہے۔ فائر وال کی اصطلاح کا اصل میں آگ کو پھیلنے سے روکنے کے لیے تیار کی جانے والی دیواروں ہوتا ہے۔ یعنی ریاست پاکستان اس وقت تحریک انصاف کی جانب سے کیے جانے والے پروپگنڈے کی آگ کو روکنے کی کوشش کر رہی ہے۔

جس طرح دیوار آگ کو پھیلنے سے روکنے اور اسے بجھانے میں مدد فراہم کرتی ہے، اسی طرح نیٹ ورک سکیورٹی فائر والز ویب بھی ٹریفک مینجمنٹ کے لیے ہوتی ہیں تاکہ کسی غلط خبر یا جھوٹے پروپگینڈہ  کو روکا جا سکے۔ اگلا اہم سوال یہ ہے کہ فائر وال کیسے کام کرتی ہے؟

دراصل فائر وال ہی فیصلہ کرتی ہے کہ کس نیٹ ورک ٹریفک کو گزرنے کی اجازت دینی ہے اور کس ٹریفک کو روکنا ہے۔ بنیادی طور پر فائر والز سوشل میڈیا مواد کو فلٹر کرنے کا کام کرتی ہے، یا یوں کہہ لیں کہ قابل بھروسہ مواد کو ناقابل اعتماد مواد سے الگ کرتی ہے۔

Back to top button