وزیرداخلہ کی شہید ڈی سی پنجگور کی رہائشگاہ آمد،ورثاکیلئے2کروڑ کااعلان

وزیرداخلہ محسن نقوی کی تربت میں شہید ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ کی رہائش گاہ آمد ،اہل خانہ کیلئے2کروڑ کی مالی امداد کااعلان کیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کی شہید ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ کے والدکنر بلوچ۔بھائیوں اور دیگر اہل خانہ  سے ملاقات، آئی جی فرنٹیئر کور ساوتھ بلوچستان میجر جنرل بلال سرفراز خان بھی ہمراہ تھے۔ وزیرداخلہ نے  ذاکر بلوچ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ کے والد  کو دلاسہ دیا اور ان کے  حوصلے کو سراہا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کا شہید ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ کے خاندان کےلئے 2 کروڑ روپے مالی امداد کااعلان کیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید ڈپٹی کمشنر ذاکربلوچ کے والد کو پلاٹ کا الاٹمنٹ لیٹر دیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے  صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے شہیدکے والد کو خصوصی تعزیتی پیغام پہنچایا۔

قائمہ کمیٹی میں خاتون افسرکے لباس پرتنقید،سپیکر نےتحقیقاتی کمیٹی بنادی

محسن نقوی نے کہا کہ امداد   کسی کی جان کا نعم البدل نہیں بلکہ شہید ذاکر بلوچ کے خاندان کی دیکھ بھال کے لئے حقیقر سی کاوش ہے۔  شہید ذاکر بلوچ کی فیملی کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔آپ جیسے  حوصلہ مند والد  پر فخر ہے جنہوں نے تمام بیٹوں کواعلی تعلیم دلوائی ۔شہید بیٹے کے والد کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔

Back to top button