قائمہ کمیٹی میں خاتون افسرکے لباس پرتنقید،سپیکر نےتحقیقاتی کمیٹی بنادی

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قائمہ کمیٹی میں خاتون افسر کے لباس پر اپوزیشن رکن اقبال آفریدی کی تنقید کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بنادی۔

سپیکر قومی اسمبلی کا معزز خاتون افسر کے لباس پر اعتراض پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لباس کے بارے نازیبا ریمارکس کا نوٹس لے لیا۔

 سپیکر ایاز صادق کی جانب سے حقائق تلاش کرنے کے لئے خصوصی کمیٹی قائم کی گئی۔سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر قانون و انصاف کمیٹی کے سربراہ ہونگے۔سید نوید قمر،سید امین الحق،ملک محمد عامر ڈوگر،مولانا عبدالغفور حیدری کمیٹی میں شامل ہوں گے۔

فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی پارلیمانی پارٹیوں کی 5 خواتین ممبران کو شامل کرنے کی مجاز ہو گی۔تحقیقاتی کمیٹی 15 دن میں سپیکر کو اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔۔

 اقبال افریدی نے قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں خاتون افسر کے لباس پر اعتراض کیا

وزیرداخلہ کی شہید ڈی سی پنجگور کی رہائشگاہ آمد،ورثاکیلئے2کروڑ کااعلان

سپیکر خواتین کی عزت اور توقیر میں اضافے کے لئے ہر لمحہ کوشاں،خواتین ارکان اسمبلی کی جانب سے بھی اقبال آفریدی کے رویئے پر اظہار ناپسندیدگی کیاگیاتھا۔

Back to top button