بجلی بلوں میں بجٹ سے ریلیف دیا،پراپیگنڈہ بند کیا جائے،مریم اورنگزیب

سینئروزیرمریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ پنجاب نے بجلی بلوں میں اپنے بجٹ سے ریلیف دیا ،پروپیگنڈا بندکیا جائے۔

سینر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کالاہور میں میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ صدر پاکستان مسلم لیگ ن نواز شریف کی جآنب سے اعلان کیا گیا۔جس میں 201 سے 500 یونٹ استعمال کرنے والوں کے لیے 45 ارب روپے ریلف کا اعلان کیا گیا۔اس ریلف کے متعلق دؤ دن سے پراپوگندہ کیا جا رہا ہے۔ماضی کی طرح ہمیشہ ن لیگ کا نام پاکستان کی عوام کو ریلیف دینے کے نام سے جڑا ہے۔ن لیگ کی طرف سے مشکل ترین حالات میں عوام کو ریلیف دینے کا کام کیا جاتا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف نے آئی ایم ایف کے پروگرام کو مکمل کر کے خدا حافظ کر دیا تھا۔ملک میں ترقی ہو رہی تھی۔چار سآل ملک کی بربادی اور ملک کو اس حالات پر پہنچانے والے وہ شکلیں ہیں جو  پراپیگنڈا کرتے ہیں۔

36گھنٹوں کے دوران جنوبی پنجاب میں فلیش فلڈنگ کا الرٹ جاری

سینئروزیر نے کہاکہ نواز شریف ، شہباز شریف آور مریم نواز چار ماہ سے اس پر ہیں کہ کیسے عوام کو ریلیف پہنچایا جائے۔مجھے افسوس ہے کہ عوام کی ریلف کے ساتھ پراپوگندہ اور جھوٹ بولا جا رہا ہے۔یہ پراپیگنڈا صوبوں کے درمیان لڑائی کروانا چاہتے۔اسلام آباد اور پنجاب میں جو 201 سے 500 یونٹ استعمال کرںے والے صارفین کو 14 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ایسے منصوبے جن سے پیسے نکالے جاسکتے ہیں وہاں سے نکلا کر حکومت پنجاب ادا کرے گی۔جب آئی ایم کی وجہ سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تو وفاق نے اپنے بجٹ سے نکال کر 50 ارب روپے سے 1سے 200 ہونٹ تک صارفین کو دیا گیا۔یہ پنجاب کا ریلیف اپنے بجٹ سے ہے جو 201 سے 500 یونٹ تک کے لیے ہے۔

Back to top button