پاک بنگلہ دیش دوسرا ٹیسٹ میچ کراچی سے راولپنڈی منتقل

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان  دوسرا ٹیسٹ میچ کراچی سے راولپنڈی منتقل کردیا گیا۔

اب دونوں ٹیسٹ میچز راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ پہلا ٹیسٹ 21 اگست سے اور دوسرا ٹیسٹ 30  اگست سے شروع  ہوگا۔ٹیسٹ میچ کی منتقلی کا سبب نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں چیمپئنز ٹرافی کے لیے تعمیراتی کام کا ہونا ہے۔

یہ فیصلہ تعمیراتی ماہرین سے مشورے کے بعد کیا گیا ہے۔ تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی گئی۔کراچی ٹیسٹ تماشائیوں کے بغیر ہونا تھا لیکن اب پنڈی میں شائقین دونوں ٹیسٹ میچوں میں براہ راست کرکٹ دیکھ سکیں گے۔

کرکٹر احسان اللہ کے والد کی پی سی بی سے اپیل

پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اے کی سیریز اسلام آباد میں معمول کے مطابق جاری رہے گی۔

Back to top button