ایس آئی ایف سی : چینی کمپنی پنجاب میں سولر پینلز کا پلانٹ لگائے گی

ایس آئی ایف سی کےتعاون سے چینی سولر کمپنی کا پنجاب حکومت کےساتھ سولر پینل کی تیاری اور اسمبلی پلانٹ لگانے کا معاہدہ طےپاگیا۔

وزیر صنعت و تجارت پنجاب چوہدری شافع حسین اور چینی کمپنی ’’اے آئی کے او‘‘ کے ساؤتھ پیسیفک ریجن کےصدر ایلکس ہینگ نےمعاہدے پر دستخط کیے۔

حکومت پنجاب کا اسلام آباد کے شہریوں کو بھی دو مہینے کےلیے سستی بجلی دینے کا اعلان

صوبائی وزیر شافع حسین نے کہا کہ چینی کمپنی پنجاب میں پہلی سولر پینلز بنانے والی فیکٹری لگائے گی جو اپنی مصنوعات مقامی مارکیٹ میں فراہم کرنے کےساتھ ساتھ برآمد بھی کرے گی۔انہوں نے  کہاکہ صنعتوں اور گھروں کومہنگی بجلی سےبچانے کا واحد حل شمسی توانائی کافروغ ہے، گزشتہ پانچ مہینوں میں سولر انرجی کے فروغ کےلیے 21 غیر ملکی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات بھی کی گئی ہے۔پنجاب میں کئی کمپنیوں نےاس شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے جب کہ حکومت نےبھی شمسی توانائی کےشعبے میں کمپنیوں کےساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

وزیر صنعت و تجارت پنجاب نےکہا کہ پنجاب حکومت 7000 ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پرچلانے اور کم آمدنی والےافراد کو مفت یا آسان اقساط پر سولر پینل فراہم کرنے کامنصوبہ بنارہی ہے۔

Back to top button