آرٹیکل 6 لگا کر دیکھ لیں، میں یہیں ہوں اور رہوں گا: عارف علوی

سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے  کہ حکومت آرٹیکل 6 لگا کر دیکھ لے، میں یہیں ہوں اور رہوں گا۔

اسلام آباد میں ڈاکٹر عارف علوی نے صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کی۔اس موقع پر ایک صحافی نے سوال کیا کہ آپ نےجس انداز سےاسمبلی تحلیل کی اس پر آرٹیکل 6 لگانے کاکہا جا رہا ہے؟ اس پر عارف علوی نےکہا کہ آرٹیکل 6 اگرلگانا چاہیں تو کوشش کرلیں اور اپنی خوشی بھی پوری کرلیں، یہ 1500 کیسز چلاچکے ہیں مزید بھی کیس بنادیں یہ کوشش کرلیں مجھے بھی موقع ملےگا۔

190 ملین پاؤنڈز کیس: اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو حتمی فیصلہ سنانے سے روک دیاa

ایک صحافی نے کہاکہ قاضی فائز عیسٰی نےآپ کا نام لےکر کہا 90 دن میں الیکشن تاریخ نہ دےسکے جس پر عارف علوی نے جواب دیا کہ میں نےبھی قاضی صاحب کےبارے میں بہت کہا اس کی بھی اہمیت قاضی فائز عیسٰی کو ہونی چاہیے۔

عارف علوی سےپوچھا گیاکہ کیاآپ آرٹیکل 6 کی کارروائی کےلیے تیارہیں؟ اس پر انہوں جواب دیا کہ میں زندہ بھی اسی ملک میں ہوں اور پاکستان میں ہی رہوں گا، آرٹیکل 6 کیا ہےزندگی اور موت کی جنگ، میں بھی یہیں ہوں۔

Back to top button