حکومت سندھ صوبے کے عوام کو ریلیف دیں : عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھاکہ حکومت سندھ پریشان ہے کہ حکومت پنجاب نے بجلی کے بلوں میں ریلیف کیوں دےدیا، پنجاب کی وزیراعلی کو اپنے صوبے کےعوام کی فکر ہے۔ حکومت سندھ حسد نہ کریں ہمت کریں اور سندھ کے عوام کو ریلیف دیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نےکہا کہ عوامی ریلیف کےاقدام پر فضول قسم کی سیاست کرناباعث تعجب ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے فنڈز سے اپنےعوام کوریلیف دیا۔ مریم نواز نواز شریف کی بیٹی ہے اور نواز شریف نے ہمیشہ عوام کی بات کی۔

آرٹیکل 6 لگا کر دیکھ لیں، میں یہیں ہوں اور رہوں گا: عارف علوی

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہاکہ عوامی جماعت کےتمام وزراء اور ترجمان عوامی ریلیف کےہی خلاف بیانات دےرہے ہیں، آپ مشکل کی گھڑی میں عوام کو ریلیف دینے سےگھبرا کیوں رہے ہیں؟ ہمت کریں آپ بھی سندھ کے عوام کو ریلیف دیں پی ٹی آئی کی لائن فالو مت کریں۔

یاد  رہے کہ وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کاکہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی جانب سےبجلی کی قیمت میں 2ماہ کا ریلیف سیاسی دکھاوا ہے۔ یہ کوئی طویل مدتی ریلیف نہیں۔ سوال یہ ہے دو مہینے کے بعدکیا ہوگا؟ دو مہینےبعد شہریوں کو مہنگی بجلی خریدناپڑے گی۔

Back to top button