پاک بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریزکی ٹرافی کی رونمائی

پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریزکی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔

شان مسعود اور جیسن گلیسپی کے ساتھ  نئے ٹیسٹ کرکٹ سیزن کی نئی ابتدا ہوگی۔شان مسعود کا پاکستان میں بحیثیت کپتان پہلا ٹیسٹ ہوگا۔جیسن گلیسپی کا یہ پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر پہلا ٹیسٹ ہے۔

شاہ مسعود نے کہا کہ یہ ٹیسٹ اور پورا سیزن اہم ہے، اچھی کارکردگی کے لیے پرعزم ہیں۔

پی سی بی کی چیمپئنزٹرافی کے شیڈول تبدیلی کی خبر کی تردید

بنگلہ دیشی کپتان نجم الحسن شانتو نے کہا کہ پی سی بی کے شکر گزار ہیں جس نے لاہور میں ہماری پریکٹس کو ممکن بنایا۔پاکستان ٹیم میں بڑی صلاحیت  ہے،ہمارے لیے ہر میچ اہم ہے۔ ۔

Back to top button