چیچنیا میں پیوٹن کوقرآن پاک کا تحفہ،چوم کر دل سے لگالیا

چیچنیا کے دورے کے دوران روسی صدر ولامیر پیوٹن نے تحفے میں ملے قرآن پاک کے نسخے کو چوما اور دل سے لگایا۔

تفصیلات کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے 13 سال بعد روس کی نیم خودمختار مسلم اکثریتی آبادی والی ریاست چیچنیا گئے تھے۔پیوٹن 2011 کے بعد پہلی بار گزشتہ شب گروزنی پہنچے جہاں مسلم اکثریتی آبادی والی ریاست چیچنیا کے سربراہ رمضان قادریوف نے ان کا بھرپور استقبال کیاگیا۔

ریاست چیچنیا کے سربراہ رمضان قادریوف کو پیوٹن کا قریبی دوست بھی سمجھا جاتا ہے۔ پیوٹن نے گروزنی میں حال ہی میں تعمیر ہونے والی بڑی جامع مسجد عیسیٰ علیہ السلام کا بھی دورہ کیاتھا۔

روسی صدر کو مسجد  کے دورے کے دوران قرآن پاک کا نادر نسخہ تحفے میں دیا گیا۔

مفتی اعظم نے روسی صدر کو  سورۃ انفال کی آیت پڑھ کر سنائی اور روسی زبان میں ترجمہ بھی سنایا تھا ۔

Back to top button