پنجاب میں دفعہ144نافذ،جلسے،جلوسوں پرپابندی عائد

پنجاب میں دفعہ144نافذ،جلسے ،جلوسوں،ریلیوں،دھرنوں پرپابندی لگادی۔

محکمہ داخلہ نے صوبہ بھر میں 3 روز کیلئے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔پابندی کا اطلاق جمعرات 22 اگست سے ہفتہ 24 اگست تک ہوگا۔امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے دفعہ 144 نافذ کی گئی۔پابندی کا اطلاق دہشت گردی کے خطرات کے پیشِ نظر کیا گیا۔سکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی اجتماع دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے۔عوامی مفاد میں دفعہ 144 کا نفاذ صوبہ بھر میں کیا گیا ہے۔پنجاب بھر میں انتظامیہ حکم نامے پر عملدرآمد یقینی بنائے گی۔

Back to top button