چین کیساتھ برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،آرمی چیف

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کاکہناہے کہ چین کیساتھ برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  آرمی چیف سے چین کی بری فوج کے سربراہ کی ملاقات، باہمی دلچسپی اورعلاقائی سلامتی کے امور پر گفتگوکی گئی ۔فوجی تربیت اور دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم مینر نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو دل کی گہرائیوں سے قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

معزز مہمان نے پاک فوج کی غیر متزلزل پیشہ ورانہ مہارت اور لگن کی تعریف کی۔چینی کمانڈر نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مشترکہ کوششوں کو سراہا۔

معزز مہمان نے جی ایچ کیو پہنچنے پر یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

دہشت گردوں کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیاجائے گا،محسن نقوی

پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

Back to top button