بامقصد ڈرامے بننا بند ہوچکےہیں،ثانیہ سعید کا شکوہ

اداکارہ ثانیہ سعید کاکہنا ہے کہ پاکستان میں اب یامقصد ڈرامے بننابند ہوچکے ہیں۔

اداکارہ ثانیہ سعید کا انٹرویومیں کہنا تھا کہ ایمانداری سے بتاؤں تو ماضی میں پاکستان میں ممنوع سمجھے جانے والے موضوعات پر ڈرامے بنانا آسان تھے۔ آج کی نسبت ماضی میں ملک میں انتہائی اچھے ڈرامے بن رہے تھے مگر پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے لیے 80ء کی دہائی اتنا اچھا وقت نہیں تھا جتنا 90ء کی دہائی کا وقت تھا۔

اداکارہ نے مزید کہاکہ 1990سے 2000تک بہترین ڈرامے سامنے آئے ہیں۔جو مختلف موضوعات پر مشتمل تھے۔جب سے ڈرامہ انڈسٹری کمرشلائیزڈ ہوئی ہے، تب سے تبدیلی آچکی ہے۔

عفان وحید فنکاروں پرتنقید کرنیوالے صارفین پربرس پڑے

ثانیہ سعید نے مزید کہا کہ اب ڈرامے معاشرے کی اصلاح کی بجائے صرف پیسے کمانے کا ذریعہ ہیں۔

Back to top button