حماس اسرائیل مذاکرات بغیر کسی نتیجہ کے ختم

حماس اسرائیل میں جنگ بندی کیلئے مذاکرات بغیر کسی معاہدے کے ہی ختم کردیئے گئے۔

مصری ذرائع کے مطابق حماس اور اسرائیل میں ثالثوں کی متعدد تجاویز پر اتفاق نہیں ہوسکا ۔

 حماس کاموقف تھا کہ جنگ بندی معاہدہ فوری کرانے کی امریکا کی باتیں غلط اور انتخابی مقاصد کیلئے ہوگا۔جولائی میں منظور کی جانے والی جنگ بندی تجاویز پر قائم  اور اسرائیل کی دی گئی نئی شرائط کو مسترد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسرائیل نےمذاکرات کے دوران غزہ مصر بارڈر کے قریب قبضہ برقرار رکھنے کی شرط رکھی تھی، اس کے علاوہ جنگ بندی کے آغاز پر بے گھر فلسطینیوں کی اسکریننگ بھی شرائط میں شامل تھی ۔

ایران : پاکستانی زائرین کی ایک اور بس حادثے کا شکار ، 3 افراد جاں بحق

 وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی مشیر جیک سلیوان نے بتایا کہ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کیلئے امریکا اب بھی قاہرہ میں کوشش کررہے ہیں۔

Back to top button